گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام کل پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام کل اتوارکو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی و دیگر صحافی تنظیموں کے عہدیداران و اراکین بڑی تعداد میں احتجاجی کیمپ میں شرکت کریں گے۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی کیمپ دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد رمضان،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ممتاز حیدر،اپڈیٹس میڈیا گروپ آف پاکستان کے رہنما ؤں محمد شاہد محمود،عاصم علی و دیگر نے کہا ہے کہ حرمت رسولﷺ پر جانیں قربان کرنا ہمارا ایمان ہے۔آج ا توار کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ میں صحافی بڑی تعداد میں شریک ہو ں گے اور اس بات کا اعزم کریں گے کہ نبی کریم ﷺ کی گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔