وی آئی پی کلچر سے تنگ ؟تہمینہ درانی چھوٹے گھر منتقل ہوگئیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:47

وی آئی پی کلچر سے تنگ ؟تہمینہ درانی چھوٹے گھر منتقل ہوگئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی وی آئی پی کلچر سے تنگ آکر اپنی گلبرگ میں رہائشگاہ سے ڈیفنس فیز 5 میں 10 مرلے کے مکان میں منتقل ہوگئی ہیں اور اپنے ہاتھ سے اس پر لکھ دیا ہے کہ ”10مرلہ مکان“۔

(جاری ہے)

اس مکان کو وزیراعلیٰ ہاﺅس قرار دے کر وہاں حفاظتی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اور مکان کی دیواروں پر خاردار تار اور دیگر حفاظتی آلات بھی نصب کردئیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار گلبرگ کے رہائشگاہ سے ڈیفنس منتقل ہوگئے ہیں۔ تہمینہ درانی اس سے پہلے گلبرگ میں بڑی رہائشگاہ میں مقیم تھیں تاہم وہ وی آئی پی کلچر سے بیزار ہونے پر وہاں سے ڈیفنس کے چھوٹے مکان میں چلی گئی ہیں۔