کاشتکار آلوکو زخیرہ کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو آلو ذخیرہ کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصل کی برداشت سے 10 سے 15 دن قبل آلو کی بیلیں کاٹ دی جائیں تو آلو کی جلد سخت ہو جاتی ہے اور کولڈ سٹور میں ذخیرہ کے دوران آلو کے گلنے سڑنے کا عمل کم ہو جاتا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کی برداشت صبح کے وقت کی جائے جب درجہ حرارت نسبتاً کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلو کے گلنے سڑنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار آلو کی برداشت کے بعد 3 سے 4دن سایہ دار جگہ پر رکھیں تاکہ برداشت کے دوران آلوؤں پر آنیوالے زخم مندمل ہوجائیں۔ ترجمان کے مطابق کاشتکار برداشت کے بعد آلوؤں کو فارم پر ڈھیر کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ ڈھیر میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے آلو گلنا شروع ہوجاتے ہیں اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ان کی ظاہری شکل بھی خراب ہوجاتی ہے جس سے منڈی میں فصل کی مناسب قیمت نہیں ملتی۔ کاشتکار آلووں کے ڈھیر زمین سے کم از کم ایک فٹ اونچے تختے پر لگائیں اور ڈھیر کے اندر ہوا کے گزر کیلئے ڈکٹ لگائی جائے اور اسے صبح کے وقت بند کردیا جائے تاکہ ڈھیر کے اندر گرم ہوا کا گزر نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :