رواں مالی سال نومبر کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ء میں ماہ نومبر میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں نومبر 2014ء کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے ایک کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ماہ نومبر کے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا سبب ہے جس سے نہ صرف شعبہ کی صنعتوں بلکہ ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :