سورج مکھی کی کا شت 15فروری تک مکمل کی جائے، محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو ہدایت

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں کو سورج مکھی کی کا شت 15فروری تک مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سورج مکھی کی کا شت کیلئے موزوں و قت 10جنوری سے 15فروری تک ہے ،ہائبرڈاقسام کی پلانٹرکے ذریعے کا شت کیلئے شرح بیج 2تااڑھائی کلوگرام فی ایکڑرکھیں،اوسط ذرخیززمین میں بوائی کے وقت پونے 2بوری ڈی ا ے پی اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اوردوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریااورپھولوں کی ڈھوڈھیان بنتے وقت ایک بوری یوریافی ایکڑاستعمال کرنے سے 30من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :