وزیر اعظم کی نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے نئے شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی نئی قیادت کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونگے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جمعہ کو سعودی عرب گئے تھے۔