بھارت پاکستان سمیت خطے کے تمام پڑوسی ممالک سے امن کے قیام کا خواہاں ہے، سشما سوراج

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے بھارت پاکستان سمیت خطے کے تمام پڑوسی ممالک سے امن کے قیام کا خواہاں ہے ‘تشدد آمیز ماحول میں مذاکرات کا انعقاد ممکن نہیں ‘ذکی الرحمن کی ضمانت پرپاکستان پر دباؤ ڈالا گیا اسی وجہ سے لکھوی جیل میں ہے ‘صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت ، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلقات کا نیا دور شروع کرنے کا خواہاں ہے تاہم تشدد آمیز ماحول میں مذاکرات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پرامن ماحول میں مذاکرات چاہتا ہے ، انھوں نے کہا کہ دینا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسکا حل نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اس کام میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کوایڈریس کیا جائے۔

(جاری ہے)

سشما سوراج نے کہا کہ بی جے حکومت نہ صرف خطے میں امن بحالی کے حق میں ہے بلکہ ہم پورے سارک ممالک میں بھی امن کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاورسانحے نے بھارت کو زخمی کردیا ہے اوربھارت میں بھی لوگوں نے اس دلخراش سانحے پرماتم کیا تاہم اس کے باوجود پاکستان نے ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظورکی جوبھارت کیلئے ناقابل قبول تھی لہٰذا پاکستان پردباؤ ڈال گیااوراپنا احتجاج درج کرایا۔

اس احتجاج کی وجہ ہی ذکی الرحمن لکھوی کوجیل کے اندر ہوا کھا رہا ہے، سشماسوارج کاکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات کوبہتر بنانے کی ہرممکن کوشش ہونی چاہیے اورمذاکرات کے ذریعے ہی سرحدی تنازعات کوحل کرنے کی کوشش جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :