کراچی ، اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلر گرفتار ، قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی میں اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلہ ہوا ہے مقابلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم سیاسی کارکنان سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ہے سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :