نیشنل بُک فاؤنڈیشن میں نصابی کتب کی بروقت فراہمی کے لیے کام جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )اس سال پریپ کلاس سے بارھویں کلاس تک کی تمام مضامین کی نصابی کتب کی بر وقت فراہمی اور نظر ثانی شدہ کورسز کی ہر حوالے سے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیاری کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل بُک فاؤنڈیشن میں کام تیزی سے تکمیل کی جانب جاری ہے۔نصابی کتب کا سیل ماہر اور پروفیشنل کنسلٹنٹ کی نگرانی میں دن رات کام میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

توقع ظاہر کی گئی ہے نصابی کتب کے لیے انٹر نیشنل معیار کی پرنٹنگ ،کتب کے ٹائٹلز ،متون ،ڈیزائننگ، ابواب کی تقسیم بندی ،چھوٹی کلاسز کی کتب کی پینٹنگز کے انتخاب اور متعلقہ تصاویر سمیت دیگر تمام پہلوؤں پر ماہرین و مصنفین کی سفارشات اور مقرر کردہ لائحہ عمل کے مطابق کام بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو یہ ٹیکسٹ بُکس فراہم کر دی جائیں گی۔