دہشت گرد سب کیلئے خطرہ ہیں،فوجی ایکشن ہی ان کے خاتمہ کا واحد حل ہے ،چودھری گلزار احمد گجر

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:15

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ دہشت گرد سب کیلئے خطرہ ہیں،فوجی ایکشن ہی ان کے خاتمہ کا واحد حل ہے ،دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے د یں گے ۔وہ اپنے ڈیرے پرصدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ میاں محمد آصف شہزاداور کوآرڈی نیٹر چودھری سعد گجر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے خادم الحرمین شاہ عبداللہ مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیام امن کے داعی تھے،جنہوں نے نہ صرف ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا بلکہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔

رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس مسلمانوں سے معافی مانگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے بیرونی امداد اور قرضے وزیر اعظم کی اجازت سے مشروط کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں سود مند ثابت ہوگا۔چودھری گلزار گجر نے مزیدکہا کہ وہ صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں آصف شہزاد اور کوآرڈی نیٹر چودھری سعد گجر کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر حلقہ کے سکولوں اور دیگر عمارتوں کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدائت پرپنجاب میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں ،جس میں انہیں مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :