عمران خان پاکستان میں بھی سچ بولتے ہیں اور اللہ کے گھر میں بھی وہی کہا ،سچ کو آنچ نہیں ۔پاکستانی عوام کی دعائیں جلد قبول ہونے والی ہیں،چودھری جاوید مسعود
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:16
رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان میں بھی سچ بولتے ہیں اور اللہ کے گھر میں بھی وہی کہا ،سچ کو آنچ نہیں ۔پاکستانی عوام کی دعائیں جلد قبول ہونے والی ہیں۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں مسلم لیگی رہنماؤں وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیانات کے ردعمل میں کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کی باریاں لینے میں مک مکا کررکھا ہے ،ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے ۔جن کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف جہاد کررہی ہے ۔آزاد عدلیہ کے بغیر شفاف الیکشن کا قیام ممکن نہیں ۔(جاری ہے)
حکومت دھاندلی تحقیقات پر لولا لنگڑا کمیشن بنانا چاہتی ہے ۔
لیکن بااختیار جوڈیشل کمیشن بننے تک تحریک انصاف اسمبلی کے ایوانوں میں واپس نہیں جائے گی ۔ملک میں باریاں لینے کے خود ساختہ بادشاہی نظام کے خاتمے کے بغیر حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ۔ملک میں چھوٹی بڑی تمام تعیناتیوں میں اقرباء پروری کی جاتی ہے ۔موجودہ حکومت کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ حکومت خود فوجی عدالتیں قائم کررہی ہے۔اور اب حکمران سازش کے تحت علماء کو فوج سے لڑا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.