بہاریہ مکئی کی بڑی اہمیت ہے ۔بارانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی ڈرل سے کاشت کے لئے شرح بیج 12تا 15کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔ فی ایکڑ شرح بیج کا انحصار بیج کے اُگاوٴ، صحت، وزن اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے۔ بہاریہ مکئی کے آبپاش علاقوں کے کاشتکار وٹوں پر مکئی کی کاشت کی صورت میں شرح بیج 8 تا 10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں،محکمہ زراعت پنجاب
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:16
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق بہاریہ مکئی کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اس کی فی ایکڑ پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔بارانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی ڈرل سے کاشت کے لئے شرح بیج 12تا 15کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔ فی ایکڑ شرح بیج کا انحصار بیج کے اُگاوٴ، صحت، وزن اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے۔
بہاریہ مکئی کے آبپاش علاقوں کے کاشتکار وٹوں پر مکئی کی کاشت کی صورت میں شرح بیج 8 تا 10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق مکئی کی بہاریہ کاشت کیلئے بھاری میرا زمین موزوں ہے جبکہ ریتلی، سیم زدہ اور کلراٹھی زمین مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے۔ سخت تہہ والی زمین بھی مکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے لہٰذا اگر زمین میں سخت تہہ موجود ہو تو اسے گہرا ہل چلا کر توڑ لیا جائے اورکھیت کی ہمواری کا خیال رکھا جائے کیونکہ ہموار کھیت میں بارش کا پانی یا آبپاشی کی صورت میں تمام کھیت میں یکساں طور پر دستیاب ہوتا ہے اور بہتر پیداوار دیتا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.