میرپور بٹھورو کے شہریوں کی جانب سے شہر میں غیرقانونی قبضے‘ تالاب میں گندہ گٹروں کا پانی آنے کے خلاف سول کورٹ میں درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر بٹھورو کورٹ میں پیش

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:18

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) میرپور بٹھورو کے شہریوں کی جانب سے شہر میں غیرقانونی قبضے‘ تالاب میں گندہ گٹروں کا پانی آنے کے خلاف سول کورٹ میں درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر بٹھورو کورٹ میں پیش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو میں غیرقانونی قبضوں‘ گٹروں کا گندہ پانی تالاب میں آنے کے خلاف بٹھورو کے شہریوں قادر سموں‘ شاہد سموں‘ سارنگ سموں نے درخواست کی جس میں ٹی ایم اے کی ایڈمنسٹریٹر بٹھورو اسسٹنٹ کمشنر بٹھورو‘ نصراللہ عباسی سول کورٹ بٹھورو میں پیش ہوئے۔

درخواست میں اے سی بٹھورو اور ٹی ایم او بٹھورو کو جرم وار قرار دیا ہے۔ سول کورٹ میرپور بٹھورو کے جج احمد نواز ڈومکی نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹر نصراللہ عباسی کو کہا کہ میرپور بٹھورو شہر میں قبضے واٹر سپلائی کے تالاب میں گٹروں کا گندہ پانی گر رہا ہے جو شہریوں کو سپلائی کیا جارہا ہے‘ وہ جلد ہٹائے جائیں دیگر صورت 133 کی کارروائی کی جائے گی وہ بھی آپشن ہمارے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :