بھارتی شہر حیدر آباد ۔پولیس نے ایک گھر سے 200 بچوں کو بازیاب کروا لیا ،10افراد گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:25

حیدر آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) : ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں بچوں سے جبری مشقت کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے ایک گھر سے 200 بچوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔حکام کے مطابق حیدر آباد کے وسطی علاقے بھاوانی نگر سے ان بچوں کی بازیابی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کی عمر 6سے 15 سال کے درمیان ہے جبکہ اْن کا تعلق ریاست اتر ردیش اور بہار سے ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے جبری مشقت کرائی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو چائلڈ لیبر کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان بچوں کو انتہائی خراب حالت میں رکھا گیا تھا۔بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والے تمام لڑکے ہیں جبکہ پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ ان بچوں کے والدین کو 20لاکھ روپے تک کی ادائیگی کرکے حیدر اآباد لایا گیا ہے۔واضح ریے کہ ہندوستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں آبادی کا 40 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے، جس کے باعث بچوں سے جبری مشقت بھی ایک عمومی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :