کراچی: مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے چھاپے ،69کالعدم تنظیم کے دہشتگرد گرفتار ، بھاری اسلحہ اور دستی بم برآمد ،نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:28

کراچی: مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے چھاپے ،69کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے چھاپوں کے نتیجے میں 69کالعدم تنظیم کے دہشتگرد گرفتار جبکہ بھاری اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں چھاپوں کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے 69 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان سے ہے ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دستی بم برآمد کرکے ملزمان کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :