لورالائی: حساس اداروں کا خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:30

لورالائی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) لورلائی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے اہم ترین کمانڈر سمیت متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لورالائی کے نواحی علاقے ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے تحریک طالبان کا اہم ترین کمانڈر متعدد دہشتگردوں کے ساتھ منصوبہ بندی کررہا تھا اسے حراست میں لے لیا اور تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا