فراڈئیے گاہک کو دوسال پہلے کا کھانے کا بل جمع کرانے کا حکم

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:35

فراڈئیے گاہک کو دوسال پہلے کا  کھانے کا بل جمع کرانے کا حکم

فراڈئیے گاہک کو دوسال پہلے کا کھانے کا بل جمع کرانے کا حکم تفصیلات کے مطابق ایسیکس (Essex) انگلینڈ میں دوسال پہلے ولیم پورٹر اپنے تین دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا۔سب دوستوں نے جی بھر کر کھانا کھایا اور شراب پی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پورٹر کے دوست باہر گاڑی میں جاتے ہوئے انتظامیہ کو کہہ گئے کہ بل اُن کا دوست دے گا جو باتھ روم جا رہا ہے۔ ادھر پورٹر باتھ روم سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پورٹر کو شناخت کیا۔ پورٹر نے اپنا جرم قبول کر لیا ۔ چلمز فورڈ کراؤن کورٹ نے پورٹر کو 500 پاؤنڈ سے زیادہ بل جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔