Live Updates

عمران خان حکومت پر تنقید کی بجائے اپنی ”اداؤں“ پر غور کریں، چودھری برجیس طاہر

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:36

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر تنقید کی بجائے اپنی ”اداؤں“ پر غور کریں، مسلم لیگی حکومت بیک وقت بہت سے محاذوں پر نبرد آزما ہے پٹرول کا بحران تکلیف دہ مگر عارضی تھا، تیل کا بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے، میاں نواز شریف نے پٹرول بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا کر قوم کے دل جیت لئے ہیں،پٹرول بحران میں عوام کو تکلیف دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عمران خان حکومت میں آنے کیلئے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں ،انہیں حکومتی امور میں نقص کے سوا اور کچھ بھی نظر نہیں آتا، عوامی مسائل کے حل اور خوشحالی میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی مسلم لیگ ن کا مشن عوامی خدمت ہے اسکی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پریس کلب شاہکوٹ کے وفد میں شامل صحافیوں پھول سعید، صابر علوی ،سلطان قادری اور دیگر کیساتھ مسلم لیگ ن شاہکوٹ کے سٹی صدر چوہدری ذوالفقار سدھو کے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری ذوالفقار سدھو اور چوہدری جاوید سدھو بھی وہاں موجود تھے، چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات سے پاکستان ایک اچھے اور مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، شاہ عبداللہ پاکستان کیساتھ بہت پیار کرتے تھے انکی وفات پاکستانی قوم کیلئے بڑا صدمہ ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہے، دہشت گردی کیخلاف اقدامات سے ملک بہت جلد امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا، مسلم لیگ ن تعمیر وطن اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی، حکومت کا ہر قدم عوام کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :