فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شاہکوٹ کی مذہبی جماعتیں سراپا ء احتجاج بن گئیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:36

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شاہکوٹ کی مذہبی جماعتیں سراپا ء احتجاج بن گئیں، مذہبی،سیاسی،سماجی اور شہری تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھائے شدید نعرے بازی کرتے رہے، جماعة الدعوة اور انجمن حسینیہ شاہکوٹ کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی میں جماعة الدعوة، انجمن حسینیہ سمیت مختلف مذہبی جماعتوں، مسلم لیگ،پی ٹی آئی،پی پی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے سینکڑوں شرکاء کے قافلے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے میلاد مصطفی چوک پہنچے ،شرکاء تمام راستے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے، میلاد مصطفی چوک پہنچ کر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انعام اللہ بابر، ڈاکٹر ہارون اشفاق، پیر عامر گیلانی، ارشد ساہی، طیب قادری و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ کیطرف سے گستاخانہ خاکے شائع کر کے عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، عالم اسلام کی بے حسی و بزدلی کیوجہ سے اسلام دشمن قوتیں آئے روز توہین آمیز جسارت کر کے امت مسلمہ کے جذبات کو للکار رہی ہیں ،گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں حرمت رسول و حرمت قرآن پر مر مٹنے کا عزم ایمان کا تقاضا ہے، مسلمان ہر ظلم و ستم برداشت کر سکتے ہیں مگر اپنے پیارے نبی کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے، حکومت پاکستان سمیت عالمی امن کے ٹھیکیدار وں کو خاکوں کی مذمت نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئے۔

متعلقہ عنوان :