Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا ایک اور عوام دشمن کارنامہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:37

#/h#ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا ایک اور عوام دشمن کارنامہ۔ صوبے کے 73ہزار پرائمری اساتذہ کو این ٹی ایس ٹیسٹ کے بعد گھروں کو بھجوانے کا فیصلہ۔ غریبوں نے عمران خان کیلئے بدعاؤں کیلئے جھولیاں پھیلادیں۔ آئندہ پی ٹی آئی کو کسی صورت ووٹ نہ دینے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اِن سروس اساتذہ سے NTSٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

اور صوبہ بھر کے 73ہزار پرائمری اساتذہ سے یہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ جو اساتذہ یہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکیں گے۔ ان کو ملازمتوں سے فارغ کرکے گھروں کو بھیج دیاجائے گا۔ مذکورہ بالااقدام کی وجہ سے ہزاروں غریب گھرانوں کے چولہے بھج جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ جو خواتین پندرہ پندرہ اور تیس تیس سال اپنی سروس کرچکی ہیں۔ ان سے این ٹی ایس ٹیسٹ لینا سنگین مذاق اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اساتذہ کاکہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیئے تھے کہ وہ غریبوں کی مدد کرے گی۔ لیکن برسراقتدار آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے غریب مکاؤ پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اس ظالم حکومت کوجلد از جلد اپنے انجام کو پہنچائے۔ اور آئندہ کوئی بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔

اساتذہ نے کہا کے مو جو د ہ حکو مت نے تعلیمی نظام میں اصلا حات لا نے کی آڑ میں صوبہ بھر کے ہزاروں پرائمری اساتذہ کا استحصال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آئے روز اساتذہ کو معاشی اور زہنی طور پر کم زور کر نے کیلئے طرح طرح کے تجربات کر رہے ہیں۔جس کی ایک کڑی اِن سروس اساتذہ سے NTSٹیسٹ لینا اور سکولوں میں اساتذہ سے سکول کے تحفظ کے نام پر چو کیدار کا کام لینا ہے۔ انہوں نے کہا کے اگر صوبائی حکو مت نے 28فر وری سے پہلے صوبہ بھر کے پرائمری اساتذہ کے جائز مطالبات حل نہ کیئے اور NTSٹیسٹ لینے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو صوبہ بھر میں احتجاجی تحریکوں کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اساتذہ نے اپٹا کے صوبائی صدر ملک خالد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات