کراچی ،بولٹن مارکیٹ میں کھلونے کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی میں بولٹن مارکیٹ میں آتشزدگی ۔لاکھوں کا نقصان،فائربریگیڈکے عملہ آگ پر قابو پالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی میں بولٹن مارکیٹ کی چھانٹی گلی میں کھلونے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی سے گودام جل کر خاکستر ہوگیا اور لاکھوں کا نقصان ہواتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے حصہ لیا جس کے نتیجے میں آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا اور کسی بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :