آسٹریلین اوپن،ولیم سسٹرز چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:23

آسٹریلین اوپن،ولیم سسٹرز چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔جنوری 2015ء ) امریکہ کی ولیم سسٹرز آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈمیں پہنچ گئی ہیں ۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 1سرینا ولیمز کا مقابلہ یوکرین کی الینا سٹولینا سے تھا ،سرینا ولیمز نے اپنی یوکرینی حریف کو 4-6،6-2اور6-0 سے مات دیتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں انکی بڑی بہن وینس ولیمز نے اٹلی کی کمیلا جورجی کے خلاف 4-6،7-6اور 6-1سے کامیابی حاصل کر تے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی ۔ 5سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں بہنوں نے ایک ساتھ چوتھے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ۔