7500 روپے اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 فروری بروز سوموار ملتان اور کراچی میں منعقد ہوگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) 7500 روپے اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 فروری بروز سوموار ملتان اور کراچی میں منعقد ہوگی ساڑھے 7 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے‘ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین انعامات‘ جبکہ 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں اسی طرح 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے‘ دوسرا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین انعامات اسی طرح 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :