سرگودھا، ضلعی انتظامیہ کی عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پرانی واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنے کیلئے حکومت سے 1 ارب روپے کے فنڈز دینے کی استدعا

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ضلعی انتظامیہ نے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پرانی واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنے کیلئے حکومت سے 1 ارب روپے کے فنڈز دینے کی استدعا کی ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پرانی واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا جارہا ہے جس کیلئے 1 ارب روپے کی رقم درکار ہے اس رقم سے واٹر سپلائی میں نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب اور شہر بھر میں زیر زمین پینے کے پانی کے پائپ تبدیل کرنا ہیں ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ارکان اسمبلی نے باقاعدہ طور پر حکومت کو 1 ارب روپے کے فنڈز دینے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :