شکر ہے کہ دھرنا نہیں تھا ورنہ پٹرول ‘ بجلی‘ گیس کا بحران بھی حکومت ہمارے ذمے ڈال دیتی ،ممتاز اختر کاہلوں

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) شکر ہے کہ دھرنا نہیں تھا ورنہ پٹرول ‘ بجلی‘ گیس کا بحران بھی حکومت ہمارے ذمے ڈال دیتی نواز شریف جمہوریت کو تباہ نہ کریں بحرانوں کی سازش خود ن لیگ والوں نے تیار کی ہے حکمرانوں کی غریب مکاؤ سکیم شروع ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے صدر ممتاز اختر کاہلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ناکام تجربوں نے قوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے ن لیگ کا شیر مہنگائی کے حملوں سے پہلے غریبوں کو زخمی اور پھر ان کو کھانے کی پالیسی پر گامزن ہے ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں غربت کی بجائے غریب مکاؤ سکیم شروع کررکھی ہے شریف برادران اخلاقی طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں 21 ماہ کے عرصہ میں حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘ بجلی ‘ گیس‘ پانی‘ پٹرول ہر چیز ملک سے غائب کردی گئی ہے قوم کی مائیں‘ بہنیں‘ بیٹیاں لائنوں میں لگ کر جس طرح پٹرول حاصل کررہی ہیں حکمرانوں میں ذرا سی بھی اخلاقی جرات ہے وہ استعفیٰ دیدیں مگر ایسا نہیں کیا جارہا اور سرکاری افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :