حکومتی دعوؤں کے باوجود ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نو زائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حکومتی دعوؤں کے باوجود ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نو زائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا‘ گزشتہ روز بھی ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ہسپتال میں آئے روز نوزائیدہ بچوں کو داخل کیا جاتا ہے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کا وزن پیدائش کے وقت کم تھا اور اس کی حالت بھی خطرناک تھی اس کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :