حکومت کاسرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کو ان کے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے اور قطرے پلانے سے منسوب کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کو ان کے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے اور قطرے پلانے سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو ہدایات جاری کی جائینگی جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ان بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے جن کے والدین نے بچوں کو مختلف خطرناک بیماریوں کے انجکشن اور قطرے وغیرہ پلائے ہونگے ذرائع کے مطابق آئندہ حکومت قطرے اور انجکشن لگوانے والے بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور قطروں کا کارڈ جاری کریگی جس پر قطرے اور ٹیکے پلائے جانے کی تاریخ ‘بچے کا نام‘ ولدیت درج ہوگی قطرے پلانے اور انجکشن لگانے والی ٹیمیں بچے کو قطرے اور انجکشن لگانے کے بعد حفاظتی کارڈ پر درج کرینگی کہ بچے نے مختلف ویکسیئنز کے قطرے پی لئے ہیں اور ٹیکے وغیرہ لگوا لئے ہیں اس کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانا ہے بعض والدین بچوں کو انجکشن اور قطرے پلانے سے کتراتے ہیں جس کے لئے حکومت نے آئندہ سکول داخلوں میں بچوں کیلئے تمام بیماریوں سے محفوظ ویکسیئن اور انجکشن لگوانے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :