سرگودھا،حکومتی ہدایات کے باوجود سکولوں کے گردونواح میں تجاوزات ختم نہ ہوسکی

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حکومتی ہدایات کے باوجود سکولوں کے گردونواح میں تجاوزات ختم نہ ہوسکی‘ البتہ ان تجاوزات میں اضافہ ضرور ہوگیا ہے گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول‘ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون‘ پائلٹ گرلز سکول‘ علامہ اقبال سکول‘ گورنمنٹ گرلز سکول بلاک 2 ودیگر سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے گردونواح میں تجاوزات کی بھرمار کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتی ہے والدین اور اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ ضلعی انتظامیہ کے بس میں تجاوزات کو ختم کرانا نہیں ہے جس کی وجہ سے سکولوں کے گرد تجاوزات ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے یہی صورتحال شہر کے تمام بازاروں میں بھی ہے لوگوں نے سرکاری اراضی پر 3 سے 4 فٹ پختہ دکانیں تعمیر کرکے سرکار کی اربوں روپے کی اراضی پر قبضے کرلئے ہیں جس کی وجہ سے بازاروں میں لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔