آر پی او سرگودھا احمد اسحاق جہانگیر کی نامزدگی سٹاف کالج کیلئے کردی گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آر پی او سرگودھا احمد اسحاق جہانگیر کی نامزدگی سٹاف کالج کیلئے کردی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے آر پی او سرگودھا احمد اسحاق جہانگیر اور خدا بخش ابوبکر کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں آر پی او سرگودھا کو سٹاف کالج سہالہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔