سرگودھا بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس بلانے کیلئے لائحہ عمل

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سرگودھا بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس بلانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے جس میں سرگودھا بچاؤ تحریک کے پلیٹ فارم سے سیاست کے بغیر سرگودھا کی تعمیر و ترقی پر کام کرنے کیلئے سب کو آمادہ کیا جائیگا یہ بات سرگودھا بچاؤ تحریک کے کنونیئر جاوید اقبال ٹوانہ نے اپنے ایک بیان میں بتائی انہوں نے بتایا کہ سرگودھا بچاؤ تحریک غیر سیاسی تحریک ہے جو صرف اور صرف سرگودھا کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہی ہے اسی سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرکے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے کہا جائیگا ہمارا مقصد سیاست کرنا نہیں بلکہ شہر کے مسائل حل کرنا ہے۔