ضلع سرگودھا میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ضلع سرگودھا میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پرایس ڈی پی او سلانوالی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نے مشکوک افراد کیخلاف جاری مہم میں چک125 شمالی میں سرچ آپریشن کے دوران محمد غنی ولد سلطان جان، خوشحال خان ولد طالب جان، شیر زمان ولد طالب جان، نور رحمان ولد سخی محمد، عزیز اللہ ولد خان آغا، روزہ دین ولد جمعہ گل، لالہ گل ولد شیر محمد اقوام کٹہ خیل سکنائے کابل افغانستان جبکہ چک130 شمالی میں سرچ آپریشن کے دوران نور رحمان ولد امیر محمد خان، اللہ گل ولد علم خان، محمد خان ولد جہانباز خیل، سیدانی خان ولد جیلانی خان اقوام کٹہ خیل سکنائے افغانستان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مذکورین بغیر اجازت کے پاکستان میں رہائش پذیر تھے۔ جن کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔