وزیر اعلی پنجاب کاسعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے سعودی عرب کے سفارتخانہ کا دورہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شریف سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے سعودی عرب کے سفارتخانہ گئے اور قائم مقام سعودی سفیر سے شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

(جاری ہے)

میاں شہباز شریف نے نے اس موقع پر کہا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غم میں مبتلا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شاہی خاندان اور سعودی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی ہے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوگا۔قیصر مرزا

متعلقہ عنوان :