جعلی دستاویز کے ذریعے بیرون ملک جانیوالا شہری بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر گرفتار

ایف آئی اے کے آفس منتقل

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) جعلی دستاویز کے ذریعے بیرون ملک جانیوالا شہری بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ روز ترکی جانیوالی فلیٹ کے مسافروں کی بورڈنگ کے دوران ایک مسافر پر شک گزرنے پر اس کے دستاویزات طلب کیے گئے اور ان کی جانچ پڑتال کے دوران وہ دستاویزات کے حوالے ایف آئی اے کو مطمئن نہ کر سکا جس پر اسے حراست میں لیکر تفتیش کی گئی تو اس نے پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات جعل سازی کے ذریعے تیار کرنے کا اعتراف کر لیا جس پر ایف آئی اے نے اسے گرفتار کر کے اقبال ٹاون میں ایف آئی اے کے آفس منتقل کر دیا ہے ۔