انٹر ریجنل گیمز اور یوتھ گیمز خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی مشاورت اور صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی نگرانی میں منعقد کرائے جائیں،سیکرٹری خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)خیبر پختونخواسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے انٹر ریجنل گیمز اور یوتھ گیمز خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی مشاورت اور صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی نگرانی میں منعقد کرائے جائیں ،بصورت دیگرکھلاڑیوں کے حقوق کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ ہمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرارہے ہیں لیکن سپورٹس بورڈ میں موجود کھالی بھیڑیا ں اس میں رکاوٹیں کھڑی کرانے میں مصروف ہیں ۔

ان خیالات کا ظہار سکواش کے سابق عالمی چمپئن اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہرعلی شاہ ،جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعوداحمد اورخیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر صفیان ابراہیم اور سیکرٹری ہدایت اللہ سمیت دیگر کھیلوں کے عہدیداربھی کثیر تعدادمیں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قمرزمان نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی لاپرواہی اور انکی غلط پالیسوں واختلافات کے باعث بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان تنہاہوتاجارہاہے بلکہ پسند وناپسند کی بنیاد پر سپورٹس فنڈز کو اپنی عیاشیوں پر اڑھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں بھی کوئی میڈلز حاصل نہیں کیااور کروڑوں روپے کا سپورٹس فنڈز بے دردی سے لوٹاجارہاہے اور یہی سلسلہ خیبر پختونخوامیں بھی جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواسپورٹس بورڈ نے گزشتہ تین سالوں سے کھلاڑیوں کی سرپرستی کو چھوڑ کر سپورٹس ایسوسی ایشنز کا گرانٹ جاری نہیں کیا گیا،جو ملک کی بدترین مثال ہے اور اب سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سرپرستی کے بجائے انٹر ریجنل گیمز کا آغاز کردیا ہے جبکہ فروری سے یوتھ گیمز کے انعقاد کیلئے بھی پلان تیارکرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی سپورٹس پالیسی اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات ہونے کے بعدکئی مرتبہ سپورٹس بورڈ کوکھیلوں کے گرانٹ جاری کرانے درخواستیں دیئے ہیں مگرڈی جی سپورٹس بورڈ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود عملی طور پر کچھ نہیں ہوا،معلوم ہواہے کہ سپورٹس بورڈ میں موجود کھالی بھیڑیاں اس راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جسکے باعث خیبر پختونخواکے کھلاڑی اپنے حق سے محروم رہ گئے ہیں ،جوخیبر پختونخوامیں کھیلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔

انہوں نے خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،مشیر کھیل امجد آفریدی ، سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواڈاکٹر افتاب اکبر درانی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ صوبے میں انٹر ریجنل گیمز اوریوتھ گیمز کے کامیاب اور بامقصد بنانے کیلئے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سے مشاورت کرکے انہی کی نگرانی میں گیمز منعقد کرانے اورکھیلوں کی ترقی و کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے صوبائی ایسوسی ایشنزکوفوری طور پر سالانہ گرانٹ کیا جاری کیاجائے ،بصورت دیگر عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔