سانحہ پشاور کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،سمز جاری کرنیوالے2 ملزم گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سانحہ پشاور کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔سانحہ پشاور میں ہونے والی سمز کو جاری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں سکیورٹی فورسز نے سانحہ پشاور میں استعمال ہونے والی سمز کو جاری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتارہونے والے ملزمان میں موبائل فون فرنچائز کا مالک اور موبائل فون فرنچائز کا منیجر عتیق شامل ہے ۔آرمی پبلک سکول پر حملے کرنے والے دہشت گردوں نے ان کی جاری کردہ سمز کے ذریعے آپس میں رابطے میں رہے ۔سکیورٹی فورسز نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :