پنجاب بھر میں564ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق،657زخمی

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 564ٹریفک حادثات میں437شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں233ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور،354مسافراور80پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت125ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانولہ میں42حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل667متاثر ہونے والوں میں سے554مرد اور113خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں91افر ناد کی اوسط عمر18سال سے کم اور416فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور160زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر444موٹر سائیکلز56آٹو رکشے68موٹر کاریں36مسافربس23ٹرک، اور65دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :