جلد آزادخطہ میں (ن) لیگ کا دور دورہ ہوگا، پیر سید سرفراز گیلانی

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)جلد آزادخطہ میں مسلم لیگ نواز کا دور دورہ ہوگا، مسلم لیگ نواز مسیحا جماعت ہے جو عوامی حقوق پر ازل سے جنگ کرتی آئی ہے اورکرتی رہے گی ‘ پی پی حکومت دَم توڑ چکی ہے ‘ ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء مسلم لیگ(ن) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ پی پی نے جتنی بھی کرپشن کی ہے ،اُس کاحساب ضرور لیں گے ‘ کیونکہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا پیچھا قبر تک نہیں چھوڑیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ اقتدار کی خاطر مجاورحکمران منہ پہ رام رام اوربغل میں چھری رکھتے ہیں ‘ پی پی حکومت نے میاں نوازشریف کی کرم نوازیوں کا غلط استعمال کیا ‘ جب مجاور وزیراعظم کااقتدارتیل ہونے لگا تو مسلم لیگ نواز کادروازہ کھٹکھٹایا گیا ‘ مسلم لیگ نواز اصلاحات کی حامی جماعت ہے جوبگاڑ کے بجائے اصلاحاتی عمل پریقین رکھتی ہے ‘ پی پی کے منحرف وزراء کی صف بندی ہوچکی ‘ جب نیلی پیلی بتیاں سروں پرگردش کرنے لگیں ،بچاؤ کاراستہ بھی مسلم لیگ نواز سے ہی مانگاگیا ‘ جب مجاور وزیراعظم کا مسلم لیگ ن نے دفاع کیا ،تویکے بعد دیگرے منحرف وزراء اقتدار اورمفادات کی خاطر راتوں رات منحرفیت کا لیبل اتار کر دوبارہ حکومت میں شامل ہوگئے ، جس سے واضح ہوچکا کہ مسلم لیگ نوازاصلاحات لاسکتی ہے ‘ لیکن پی پی محض اقتدارکی خاطر مسلم لیگ نواز پر تعریفوں کے تیر برساتی رہی اوراندرون خانہ کرپشن کی مرتکب ٹھہری ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی لوٹ مار میں اپناکوئی ثانی نہیں رکھتی ‘ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کا اب جس طرح خاتمہ ہوگا کہ مدتوں گزر جائیں گی پیپلزپارٹی کااقتدار میں آنا خواب بن جائیگا ۔