پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن وؤچر سکیم کے 12 ویں مرحلے میں منسلک ہونیوالے پارٹنر سکولوں کو15 ہزار تعلیمی وؤچرز جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل آفس ملتان میں ڈیرہ غازی خان،راجن پور اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں ایجوکیشن وؤچر سکیم کے 12 ویں مرحلے میں منسلک ہونے والے پارٹنر سکولوں کو15 ہزار تعلیمی وؤچرز جاری کر دئیے ہیں۔یہ وؤچرز مستحق بچوں کے کوائف کی تصدیق کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔اس طرح 15 ہزار مستحق طلبا وطالبات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم کے توسط سے اپنی پسند کے نزدیکی پارٹنر سکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایجوکیشن وؤچر سکیم کا مقصد بے وسیلہ اور سماجی وسائل سے محروم طبقات کے بچوں کو تعلیم کے ذریعے بحال کرنا ہے۔اس مقصد کے لئے ضرورت مند بچوں کو مفت تعلیم کے لئے وؤچرز ایشو کئے جاتے ہیں ۔ان بچوں کے ماہانہ واجبات ونصابی کتب پیف میہا کرتی ہے۔یہ پروگرام حکومت پنجاب کے ایجوکیشن روڈ میپ کاحصہ ہے جس کا مقصد تعلیم عام کرنا ہے۔اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 22 لاکھ آؤٹ آف سکول/ ڈراپ آؤٹ بچوں کو 2019 تک اپنے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم دلوائے گی۔

متعلقہ عنوان :