اسلامی جمعیت طلبہ گومل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد ، طلباء ، اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے، سفارتخانے کو بند کرنے کا مطالبہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 16:22
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اسلامی جمعیت طلبہ گومل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گومل یونیورسٹی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور فرانسیسی سفارت خانے کو بند کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے گومل یونیورسٹی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔(جاری ہے)
ریلی سے اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ کے ناظم سلام اللہ، گومل یونیورسٹی کے ناظم ضیاء الرحمن اور جنرل سیکرٹری گلبدین حکمت یار نے خطاب کیا۔ مقریرین نے خطاب میں کہا کہ ہم اس انتہاء پسند واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اسلامی ممالک و حکومت پاکستان کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کفار مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے ، امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اور اسلام کو دہشت گرد مذہب کہنے والے دہشت گردوں کے سردار ہیں جب تک اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اس وقت تک دنیا میں امن نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر نبی پر درود پاک بھیجا گیا اور نبی کی زندگی کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.