مسلم لیگ(ن) کوایک سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا ‘ پاکستان جمہوری اتحاد

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کوایک سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا ،جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنیوالی حکومت عوام پر عذاب بن کرگری ہے اورعام آدمی کی معاشی حالت آج جتنی خراب ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں محمد جمیل نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ہر حلقہ میں اضافی بیلٹ پیپرز ڈالے گئے،مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو اپنی فتح کا پہلے سے ہی علم تھا،ریٹرننگ آفیسرز کو خفیہ ہدایات تھیں کہ مسلم لیگ نواز کو ہی کامیاب کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں تو آئین،قانون اور غیرجانبداری کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔انکا کہنا تھا کہ سندھ اور کے پی کے میں بھی انتخابی دھاندلی کی گئی ،طالبان کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے پر کے پی کے کی حکومت پی ٹی آئی کو دی گئی۔

متعلقہ عنوان :