وفاقی اردو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت کل ہوگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت کل اتوار منعقد ہوگا ۔تمام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس امتحانی مرکز اور اوقات کار سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ جامعہ اردو اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے بھی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔