پولیس فورس میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔شہدائے ایلم قوم کے شہداء ہے۔ ان کا خون رائیگا نہیں جائیگا، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:39

بونیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آر پی او ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔شہدائے ایلم قوم کے شہداء ہے۔ ان کا خون رائیگا نہیں جائیگا۔پولیس عوام کا خادم بن کر عوام کی فلاح کیلئے کام کریں عوام کے تعاون کے بغیر امن کا خواب ادھورا ہے۔شہدائے ایلم غر کے لواحقین سے تعزیت ، ان کے بلند درجات کیلئے دعا عمائیدین علاقہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کیمطابق آر پی او ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے بونیر کا دورہ کیا۔

سب سے پہلے وہ پولیس اسٹیشن جوڑ پہنچ گئے۔جہاں پر انہوں نے شہدائے ایلم کے لواحقین سے تعزیت کی۔اور ان کو تسلی دی۔یہ ان کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بونیر تھا۔عمائدین علاقہ اور شہدائے ایلم کے لواحقین سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرپی او آزاد خان نے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کے شہداء ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

عوام کی تعا ون کے بغیر پولیس فورس ادھورا ہے۔پولیس محکمہ میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔جب پولیس انصاف نہیں کرسکتا ہے تو وہ پولیس نہیں۔عوام تعاون کریں۔ پورے ملاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص بونیر میں مٹی بھر دہشت گردوں کو یہاں کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔ ایلم غر کے شہداء پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے جانوں پر کھیل کر علاقے کیلئے جانیں نچھاور کئے۔

ان کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔ان شہداء کا خون یہاں کے امن میں کردار ادا کریگا۔شہدائے ایلم کے لواحیقن کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ان شہداء کے لواحقین میں سے ایک ایک پولیس میں بھرتی کریں گے۔جبکہ ان کو شہداء پیکج بھی دیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او بونیر سید خالد محمود ہمدانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ان کے علاوہ عمائدین علاقہ میں سے گل محمد خان عرف طوطاانور خان اور محمد رحیم عرف تورنانا نے آر پی او سے شہدائے ایلم کے لواحقین کے ساتھ تعاون اور ان کا مکمل دادرسی کا مطالبہ کیا۔

جس پر آر پی او نے انہیں تسلی دی کہ پولیس فورس ان شہداء کے لواحیقن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ان کے علاوہ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل گدیزئی غلام احد اور جوڑ تھانہ کے ایس ایچ او امیر غزن خان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں آر پی او دیگر تھانوں کیلئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :