وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:43

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) .وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی استدعا کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کے لئے فنڈز کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا

متعلقہ عنوان :