کراچی ،کے فور پروجیکٹ کیلئے 8255 ایکڑ زمین الاٹ کر دی گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی کے شہر یو ں کیلئے پا نی کے عظیم ترین منصوبے K-lV پروجیکٹ کیلئے 8255 ایکڑزمین الاٹ کردی گئی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے زمین کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پانی کی فراہمی کے حوالے سے کراچی کے دوکروڑ عوام لئے سال نو کی سب سے بڑی خوش خبری ہے ،کراچی کی پانی کی ضرورت پوری کر نے کیلئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جس کی شروعات پروجیکٹ کیلئے زمین کی الاٹ ٹمنٹ سے کر دی گئی ہے جو کہ کے فور منصوبے کی کامیابی کا اہم سنگ میل ثابت ہو گی ،اس موقع پر K-4پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھوسو ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ روبینہ آصف ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ذوالفقار عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس مو قعہ پر کے فورپروجیکٹ ڈائر یکٹر سلیم صدیقی نے تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایاکہ کے فور منصوبے کی ابتداء کنجھر جھیل کے شمال کنا رے سے جھمپر ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ہو گا،اور 1000 کے چوڑی راہ داری ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے دیہہ کو ہستان سے ہو تا ہو ا کراچی ڈویژن میں گو ٹھ رن پٹھا نی کے مقام دیہہ دھا بیجی میں داخل ہو گا اور اس کے بعد یہ دیہہ گھگر ،دیہہ ڈھا نڈ و ،دیہہ جھو ریجی ،دیہہ کو ٹریو ،چوہڑ ،دیہہ علیما نو ،دیہہ کا ٹھو ر ،دیہہ لا نکھجی ،دیہہ کو ٹکر ،دیہہ نا راتھر ،دیہہ شاہ مرید سے گزرتا ہو ا،دیہہ اللہ فئی پر اختتام پذیز ہو گا،K-IV منصوبے کے تینوں مراحل اور کراچی کے مستقبل کیلئے آب رسانی کی لائنوں کیلئے ایک ہزار فٹ چوڑی گزرگاہ رکھی گئی ہے ،سلیم صدیقی نے کہاکہ دوماہ سے کم مدت میں سیکشن 6کے تحت ڈکلیریشن کا حصول ایک انتہائی بڑی کامیابی ہے جس کی مثال بورڈ آف ریونیو سے زمین کے حصول کی تاریخ میں نہیں ملتی ، انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ زمین کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں وہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ،ا سسٹنٹ کمشنر ریونیو ذوالفقار عباسی سمیت تمام ریونیو افسران کے شکرگذار ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت آج اس تاریخی نوٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہو ا، کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کیلئے ہر ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں ، انتظامیہ کے تمام افسران حکومت کی پبلک پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات میں مصروف ہیں ،گریٹر بلک واٹر پروجیکٹ K-IVکیلئے واٹر بورڈ کی جانب سے حکومت کو زمین کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست کی گئی مفاد عامہ اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے اس درخواست پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے اور قلیل مدت میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کر نے کے بعد حکومت کی ہدایت پر عظیم تر منصوبے کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی جس کے ساتھ ہی اس منصوبے کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی امید ہے کہ واٹر بورڈ کے متعلقین اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تیز ترین اقدامات کرینگے تاکہ کراچی کے وہ عوام جو کہ پانی کی قلت کا شکار ہیں اس منصوبے سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :