تمام مسلم ممالک فرانسیسی سفیروں کو ملک بدر کر کے دینی حمیت اور غیرت کا ثبوت دیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)مقصد آمد مصطفی ﷺ کو سمجھ کر اور سیرت پیغمبری پر عمل پیرا ہوکر ہی مسلمان کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے، رب ذوالجلال نے حضور سرور کونین ﷺ کو انسانوں کی رہنمائی کیلئے دنیا میں بھیجا ۔آقا ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان کا دعوی عبث ہے اور حب مصطفی ﷺ کے بغیر کوئی مسلمان ہو بھی نہیں سکتا ۔اہلسنت و الجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ،ڈاکٹرمحمدفیاض ،مولاناعبداللہ سندھی ،سابق شیعہ مجتہد علامہ کفایت حسین نقوی،جماعت اسلامی کے رہنماء فضل احد،تحریک انصاف کے رہنماء شہزادعوان نے بلدیہ ٹاون 8نمبرمیں مقصدآمدمصطفیﷺواستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہاکہ ہم تاجدار مدینہ ﷺ کے جانثار وں میں سے ہیں ہماری تمام تر وفاداریاں اصحاب رسول ﷺ سے ہیں ۔

(جاری ہے)

قتل و غارت گری مسلئے کا حل نہیں ،اہلسنت و الجماعت نے ہمیشہ ملک میں فسادات کی مذمت کی ہے ۔فسادات پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ شہادتوں اور گولیوں کے ذریعے ہمارے پر امن جدوجہد کو روکا نہیں جاسکتا ،ناموس رسالت ﷺ و ناموس صحابہ  کی جدوجہد خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کراچی میں اب تک درجنوں لاشے اٹھا چکے ہیں جبکہ گذشتہ سال صرف کراچی میں 300سے زائد کارکنان اور ہمدردوں کے جنازے اٹھائے ۔

بنی ﷺ کی ذات وہ ذات با برکات ہے جس کے دم سے قائم یہ دنیا ہے آپ ﷺ کی ذات سے دنیا کو ترقیاں ملی مسلمان اپنے محبوب قائد انقلاب ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے افسوس ہے جولوگ اپنے سیاسی قائد کیخلاف کوئی بات سننا گوارا نہیں کرتے ان کی طرف سے امت مسلمہ کے قائد ﷺ کی بدترین گستاخی پر کسی رد عمل کا نہ آنا شرمناک ہے تمام مسلم ممالک کو چاہئے کہ متفقہ لائحہ عمل بنا کر عالمی قانون سازی کروائیں جس کے بعد کسی کو گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو ساتھ ساتھ گستاخ میگزین چارلی ہیبڈو بارہاں گستاخی کرچکا ہے اور اس گستاخی پر کسی شرمندگی کا قائل نہیں بلکہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مکروہ عمل کو آزادی اظہار کا نام دیا جارہا ہے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا گستاخی کی حمایت میں بیان شرمنا ک ہے تمام مسلم ممالک فرانسیسی سفیروں کو ملک بدر کر کے دینی حمیت اور غیرت کا ثبوت دیں اور فرانس سے مطالبہ کریں تعلقات اسوقت تک دوبارہ قائم نہیں کریں گے جب تک چارلی ہیبڈو پر پابندی عائد نہیں کیجاتی اہل سنت والجماعت اول دن سے گستاخیوں کیخلا ف ہے اور ہمیشہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کیخلاف قانون سازی کیجائے اگر مقدس ہستیوں کی توہین کیخلاف قانون سازی نہیں کی گئی تو فرقہ وارانہ مذہبی دہشت گردی میں اضافہ ہوتا رہے گا جو کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ساتھ ساتھ خیر پور میں قرآن کریم کے اوراق کو نالوں میں بہایا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں آئی جی سندھ اس توہین کیخلاف فوری ایکشن لیں