پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام لاہور سکول آف مینجمنٹ کے اشتراک سے ”تحقیقی مقالہ لکھنے کے طریقوں” پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر حسن مبین عالم، سیکریٹری محتسب پنجاب شہنشاہ فیصل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر نوید شہزاد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد خان، سی ای او ریسرچ ٹیک پرائیوٹ لمیٹیڈ انجینئر ظہور سرور، بانی اور چیئرپرسن کالج آف مینجمنٹ سائنسزگوجرانوالا عادل بلال، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز کے علاوہ مختلف انڈسٹریز کے نمائندگان اور لاہور کی دیگر یونیورسٹیوں اور کالجز کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریسورس پرسن ظہور سرور نے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک سال میں تیس جبکہ کوریا میں تیس ہزار سے زائد Patentرجسٹر ہوتے ہیں اور یونیورسٹیاں Patentکی آمدنی سے چلائی جاتی ہیں۔ عادل بلال نے Qualitative Research بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ اس کوکتنے طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اور کتنے سوفٹ وئیرز مدد دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :