یوکرائن میں حالیہ کشیدگی کے باعث 15 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں‘ اقوام متحدہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرائن میں حالیہ کشیدگی کے باعث 1.5 ملین شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین امور کو آرڈیننس آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائنی اور روسی مالی فورسز کے درمیان حالیہ جاری کشیدگی کے دوران 921100 لوگ بے گھر ہوئے جبکہ 60 ہزار سے زائد ہمسایہ ممالک میں فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی علاقون میں دوبارہ شروع ہونیوالی لڑائی متعدد ہلاکتوں ‘ انفراسٹرکچر کی تباہی کا باعث بنی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو اب بڑے پیمانے پر ہیومینٹیرین معاونت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :