بیلٹ پیپرز پر کاؤنٹر سائن اور سٹمپ کا نہ ہونا دھاندلی نہیں ہے اس کو افسران کی لاپرواہی اور کوتاہی تو قرار دیا جا سکتا ہے،دھاندلی کسی صورت میں قرار نہیں دی جا سکتی،الیکشن کمیشن

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر کاؤنٹر سائن اور سٹمپ کا نہ ہونا دھاندلی نہیں ہے اس کو افسران کی لاپرواہی اور کوتاہی تو قرار دیا جا سکتا ہے‘ دھاندلی کسی صورت میں قرار نہیں دی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نےسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ الیکشن قوانین میں بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونا پر الیکشن کو دھاندلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

الیکشن قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر متعین پریذائڈنگ آفیسر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونے پر بیلٹ پیپر کو مسترد کر سکتا ہے دوسرا اختیار پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ کو بھی اختیار ہاصل ہے کہ وہ کسی بیلٹ پر سٹمپ نہ ہونے پر بیلٹ پیپر کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرے‘ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ الیکشن قوانین میں سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونے پر الیکشن کو بوگس قرار نہیں دیا جا سکتا ہاں البتہ کوتاہی برتنے پر متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :