یوکرائن میں ٹرالی بس پر گولہ باری کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں،یورپی یونین کا مطالبہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:11

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) یورپی یونین نے گزشتہ روز مطالبہ کیا ہے کہ مشرقی شہر ڈونیٹسک میں یوکرائن کی فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک ٹرالی بس میں آٹھ شہریوں کی ہلاکت کی ”غیر جانبدارانہ“ تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

مشرقی یوکرائن میں غیر قانونی مسلح گروپوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں جنگ بندی کی حالیہ نمایاں خلاف ورزیوں اور لڑائی میں اضافے کی وجہ سے فوجی ہلاکتوں کے علاوہ کئی شہریوں کو انتہائی قابل افسوس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ بات یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی کی ایک خاتون ترجمان نے بیان میں بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :