روس،سینٹ پیٹربرگ کے رہائشیوں نے دسمبر میں صر ف ایک گھنٹے سورج دیکھا

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:11

سینٹ پیٹربرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) موسمیات کے ماہرین نے گزشتہ روز کہا ہے کہ سینٹ پیٹربرگ کے رہائشیوں نے دسمبر میں انتہائی سخت موسمی حالات کا سامنا کیا ۔روس کے دوسرے بڑے شہر میں صرف ایک گھنٹے سورج نکلا۔

(جاری ہے)

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے آبائی شہر سینٹ پیٹربرگ میں محکمہ موسمیات کے الیگزینڈر کولیسوف نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر صرف ایک گھنٹہ سورج نکلا۔انہوں نے کہاکہ 2، 10اور24دسمبر کو صرف15سے 20منٹ کیلئے سورج نکلا ، آخری مرتبہ 2008ء میں ایک مہینے میں صرف اتنا کم سورج نکلا تھا ۔روس کے سابق شاہی دارالحکومت کے رہائشیوں کے لئے جنوری قدرے روشن مہینہ تھا ، انہوں نے کہاکہ جنوری کے آغاز کے بعد سے تین گھنٹے تک سورج نکل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :